۔۔799 گرام سونا مسافر کی سیٹ سے برآمد

شمس آباد ۔ 2 ۔ مئی : ( سیاست نیوز ) : راجیو گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ شمس آباد کسٹمس عہدیداروں نے فلائیٹ کی سیٹ سے 799 گرام سونا برآمد کرلیا ۔ تفصیلات کے بموجب جدہ سے شمس آباد ایرپورٹ کو آنے والی ایر انڈیا فلائیٹ نمبر AI-966 کی سیٹ میں سونے کے چار ٹکڑے برآمد ہوئے جس کا وزن 799 گرام اور مالیت 25,54,880 روپئے بتائی گئی ۔ کسٹم ڈیوٹی سے بچنے کے لیے سونے کو مسافر کے سیٹ میں ہی رکھ دیا ۔ جس کو ضبط کرتے ہوئے سونے کی اسمگلنگ کرنے والے کی پہچان کرنے کی کوشش کی جارہی ہے اور ایک مقدمہ درج کر کے تحقیقات کا آغاز کردیا ۔ بتایا گیا ہے کہ نامعلوم اسمگلر نے سونے کو فلائیٹ کی سیٹ میں رکھ کر چلا گیا اور وہ سونا حیدرآباد میں کسی اسمگلر کو دینے والا تھا ۔ جس میں وہ ناکام ہوگیا ۔۔

 

فری حجامہ کیمپ برائے مرد و خواتین
حیدرآباد ۔ 2 ۔ مئی : ( راست ) : حضرت غوث الاعظم اکیڈیمی کی جانب سے چلائے جانے والے عائشہ چیرٹیبل ڈائگناسٹکس ، روبرو فضا ہوٹل بہادر پورہ پر ایک روزہ فری حجامہ کیمپ برائے خواتین 6 مئی کو صبح 10 تا 1 بجے دن مقرر ہے ۔ حکیم غلام محی الدین ڈائرکٹر اکیڈیمی نے بتایا کہ ایسے مریض مرد و خواتین جو سر درد ، بدن درد ، زکام ، گردن میں درد ، کمر میں درد ، بی پی ، ذیابیطس ، تھائیرائیڈ ، موٹاپا ، عرق النساء ، گھٹنوں میں درد ، فالج ، بانجھ پن ، خون میں خرابی ، جلد کے امراض اور امراض زنانہ میں مبتلا ہوں وہ اس کیمپ سے استفادہ کرسکتے ہیں ۔ اس کیمپ میں ماہر اطباء مریضوں کا معائنہ اور حجامہ کریں گے ۔ صحت مند مرد خواتین بھی سنت کی روشنی میں حجامہ کرواسکتے ہیں ۔ فون نمبر 9700967183 ۔ 9440300786 پر خواہش مند مرد و خواتین اپنا نام صبح 8 بجے سے 11 بجے دن تک رجسٹر کروالیں ۔ صرف قبل از وقت رجسٹر کروانے والوں کا ہی حجامہ کیا جائے گا اور کسی بھی مریض سے کپ کا بھی معاوضہ نہیں لیا جائے گا ۔ حجامہ کروانے سے قبل خون کی جانچ کروالیں تو بہتر ہے ۔ جو رعایتی قیمت پر صرف 300 روپئے میں کی جائے گی ۔۔