۔۔28 ستمبر کو میڈیکل شاپ کا ایک روزہ بند

حیدرآباد ۔ 19 ۔ ستمبر : ( سیاست ڈاٹ کام ) : آن لائن ادویات کی فروخت کو بند کردینے کا مطالبہ کرتے ہوئے آل انڈیا کیمسٹ اینڈ ڈرگسٹ اسوسی ایشن نے 28 ستمبر کو ملک گیر سطح پر میڈیکل شاپ بند رکھنے کا اعلان کیا ہے ۔ اسوسی ایشن کے افراد کا کہنا ہے کہ حکومت نے آن لائن طریقہ پر ادویات فروخت کرنے کی اجازت دیتے ہوئے میڈیکل شاپ کو نقصان پہنچا رہی ہے ۔۔