۔۔27 اور 28 اکٹوبر کو نامپلی میں میگا ادیوگ جاب میلہ

ہندوستان کے علاوہ بیرون ممالک کمپنیوں میں 35 ہزار ملازمتوں کے مواقع
صفر تعلیم سے لے کر ہر قسم کے گرایجویٹس شرکت کے اہل
حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( این ایس ایس) : پرنسپال سکریٹری محکمہ انڈسٹریز اینڈ کامرس اینڈ آئی ٹی جیش رنجن نے آج سکریٹریٹ میں مہا ادیوگ میلہ 2018 کے لوگو کا رسم افتتاح کیا ۔ اس موقع پر انہوں نے وینکٹ بلومنی سی ای او ٹریڈ حیدرآباد ڈاٹ کام پی سنتوش منیجنگ ٹرسٹی پڈی گری فاونڈیشن سری لتا بی ڈائرکٹر کشم مانو گروپ کی جانب سے میلہ کے انعقاد پر اظہار خوشنودی اور نیک تمناوں کا اظہار کیا اور کہا کہ اس میلہ سے خانگی شعبہ میں بے روزگاروں کو تقریبا 35 ہزار ملازمتیں فراہم ہوں گے ۔ وینکٹ بلو منی نے بتایا کہ عالمی سطح کا سب سے بڑا جاب میلہ 26 تا 28 اکٹوبر کو نامپلی میں منعقد ہوگا ۔ جس میں 365 کمپنیوں میں 35 ہزار ملازمتیں فراہم کئے جائیں گے ۔ جاب میلہ میں انجینئرنگ شعبہ کے تحت سیول ، میکانیکل ، آئی ٹی اور آئی ٹی ایز کے علاوہ ہیلت کیر ، ایروناٹیکل ، فارما ، ایف ایم سی جی ، ریٹیل ، بینکنگ ، سولار ، انرجی ٹیلی کام ، میڈیا ، انٹرٹنمنٹ ، اگریکلچر ، آٹو موبائلس ، ٹورازم ، ہاسپٹالیٹی ، ایجوکیشن ، رئیل اسٹیٹ اور سرویس سیکٹر کے تحت ملازمتیں دستیاب رہیں گے ۔ ہندوستان کے علاوہ ملیشیا ، سعودی عرب ، نیدر لینڈ ، آسٹریلیا ، سنگاپور ، یو ایس اے ، یو کے ، چین ، سری لنکا اور نیپال سے کمپنیاں شرکت کریں گے ۔ اس جاب میلہ میں بنا کسی قابلیت کے علاوہ ساتویں جماعت ، ایس ایس سی انٹر میڈیٹ ، آئی ٹی آئی ، ڈپلومہ ، فارما ، بی اے ، بی کام ، بی ایس سی ، ایم بی اے ، بی بی اے یا پھر کوئی بھی گرایجویٹ اسی طرح بی ٹیک ، ایم ٹیک ، آرٹس ، سی اے ، سی ایس ، بی سی اے ، ایم سی اے ، بی ڈی ایس ، ایم بی بی ایس کے امیدوار بھی ملازمتوں کے لیے جاب میلہ سے رجوع ہوسکتے ہیں ۔۔