نئی دہلی 27 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) زائداز 721 ماہرین تعلیم بشمول 51 وائس چانسلرس نے قومی دارالحکومت میں گزشتہ ہفتے آر ایس ایس کے زیراہتمام دو روزہ ورکشاپ میں شرکت کی۔ اس ایونٹ کا خیال اس کے آل انڈیا آرگنائزر کے مطابق ’بھارتیہ تناظر‘ کی طرف لیجانے والی تعلیم کو کس طرح یقینی بنایا جائے۔ گیان سنگم کے زیرعنوان دو روزہ ورکشاپ آر ایس ایس کی سرپرستی والے پرجنا پروا کی جانب سے اتوار کو منعقد کیا گیا جس کے کلیدی مقرر آر ایس ایس سربراہ موہن بھاگوت رہے۔ منتظمین کے مطابق اس ورکشاپ کا بنیادی مقصد بھارتیہ تناظر سے تعلیمی نظام کو فروغ دینا اور اسے سرکاری کنٹرول سے باہر لیجانا ہے۔ شرکاء میں مختلف مرکزی اور ریاستی یونیورسٹیوں کے 51 وائس چانسلرس شامل رہے۔ سامعین میں مختلف اداروں کے سینئر ماہرین تعلیم کے بشمول انڈین کونسل آف ہسٹاریکل ریسرچ چیرمین وائی سدرشن راؤ نمایاں رہے۔ آر ایس ایس کی طرف سے موہن بھاگوت کے علاوہ سنگھ کے سینئر عہدیداروں نے بھی شرکت کی۔