بچو! پیرس شہر فرانس کا دارالحکومت ہے ۔ شہر میں دو بین الاقوامی ہوائی اڈے ہیں ۔ پیرس میں سفر کا سب سے سستا ذریعہ بس اور سائیکل کو سمجھا جاتا ہے ۔ یہ شہر باقی ماندہ یوروپ سے شاہراہوں اور ریلوے نیٹ ورک کے ذریعہ جڑا ہوا ہے ۔ پیرس میں سستے سے لیکر انتہائی مہنگے تک ہر قسم کے ہوٹل موجود ہیں ۔ اس شہر میں سیاحوں کی دلچسپی کیلئے بہت سے مقامات موجود ہیں ۔ مشہور زمانہ ایفل ٹاور کی سیر تو لازم ہے ۔ اس کے علاوہ بے شمار پارکس ، میوزیم ، تھیٹر ، شاپنگ سنٹر اور تاریخی عمارتیں ہیں جو سیاحوں کو اپنی طرف کھینچتی ہیں ۔ دیگر خاص مقامات میں کیتھیڈرل آف نوٹر ڈیم ، سکریڈ ہارڈ ، سینٹ چیپل شامل ہیں ۔
ذخیرہ اندوز چیونٹیاں
دنیا بھر کے نیم صحرائی خطوں میں ایسی عجیب و غریب چیونٹیاں پائی جاتی ہیں جو برے وقتوں کیلئے اپنے جسم میں غذا، پانی اور مختلف چیزوںکو رس کی صورت میں جمع رکھتی ہیں ۔ اسے پھر دوسری چیونٹیاں بھی استعمال کرتی ہیں ۔ یہ اپنے منہ کو چیونگم کی طرح پھلا لیتی ہیں ۔ جس میں رس جمع ہوتا ہے اور پھر یہ بے حس لٹکی رہتی ہیں ۔