یہودی نوآبادی میں چاقوزنی کی دو کوششیں،حملہ آور ہلاک

یروشلم ۔ یکم ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) فلسطینیوں نے مقبوضہ مغربی کنارہ میں آج یہودی نوآبادی کے قریب دو اسرائیلیوں پر چاقو زنی کی کوشش کی جس کی وجہ سے ایک حملہ آور کو گولی مارکر ہلاک کردیا گیا جبکہ دوسرا حملہ آور فائرنگ سے زخمی ہوگیا۔ پہلا واقعہ یہودی نوآبادی واقع یروشلم میں پیش آیا۔ بعد ازاں مقبوضہ مغربی کنارہ میں ایک کمسن فلسطینی نے ایک اسرائیلی پر یہودی نوآبادی کے قریب چاقو زنی کی کوشش کی ۔ تاہم فائرنگ میں ہلاک ہوگیا ۔