واشنگٹن، 28 فروری (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ کے اٹارنی جنرل جیف سیسنش نے آج کہا کہ یہودی کمیونٹی کیخلاف حالیہ بم حملوں کی دھمکیاں ناقابل قبول ہیں بہت سنگین اور تباہ کن ہیں۔امریکہ کی 12 ریاستوں کے مختلف یہودی کمیونٹی مراکز اور اسکولوں میں کل بم حملے کی کئی دھمکیاں دی گئیں۔واضح ر ہیکہ امریکہ کے فلاڈیلفیا کے ایک یہودی قبرستان میں گذشتہ ہفتے بہت سی قبروں کو نقصان پہنچایا گیا تھا جسکے بعد امریکہ میں یہودی اداروں پر بم حملے کی مسلسل دھمکیاں دی جا رہی ہیں۔