یہودیوں کے آتشی غباروں سے 300 درخت نذرآتش

نابلس ۔ 26 جون (سیاست ڈاٹ کام) فلسطین کے مقبوضہ مغربی کنارے کے شمالی شہر نابلس میں تل کے مقام پریہودی آبادکاروں نے فلسطینیوں کے زیتون کے ایک وسیع باغ پر گیسی آتش گیر غباروں کے ذریعہ حملہ کرکے زیتون کے سینکڑوں پھل دار پودے نذرآتش کردیئے۔ فلسطینی میڈیا رپورٹس کے مطابق شمالی غرب اردن میں یہودی توسیع پسندی کے امور کے نگران غسان و غلس نے بتایا کہ حفاد گیلاد یہودی کالونی کے رہائشی یہودیوں نے تل کے مقام پر فلسطینی شہریوں کے زیتون کے ایک باغ پر آتشی غبارے پھینکے جس کے نتیجہ میں باغ میں آگ بھڑک اٹھی اور دیکھتے ہی دیکھتے 300 درخت جل کر خاکستر ہوگئے۔