ماسکو ، 11 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) روس میں تعینات شامی سفیر نے کہا ہے کہ شام میں موجود خطرناک کیمیائی ہتھیار یکم مارچ تک ملک سے ختم ہو چکے ہوں گے۔ خیال رہے کہ اس خطرناک ترین ہتھیاروں کی شام سے باہر منتقلی کے لیے 31 دسمبر کی آخری مہلت تھی، تاہم یہ کام مقررہ وقت میں مکمل نہ ہو سکا۔ شامی حکومت پانچ فروری تک تمام کیمیائی ہتھیاروں کو تلفی کے لیے عالمی ایجنسی برائے انسداد کیمیائی ہتھیار کے حوالے کرنے کی میں بھی شامی حکومت ناکام رہی ہے۔