یکم جون سے 14 فیصدسرویس ٹیکس کا نفاذ

نئی دہلی۔ 20 مئی (سیاست ڈاٹ کام) ’’سوچھ بھارت‘‘ 2% سیس کا حکومت کسی بھی وقت اعلان کرسکتی ہے تاہم 14%سرویس ٹیکس کا یکم ؍جون سے اطلاق ہوگا۔ وزارت فینانس کے بموجب مختلف خدمات پر سوچھ بھارت سیس کے نفاذ کا متعاقب اعلان کیا جائے گا۔ یہ سیس تمام قابل ٹیکس خدمات پر عائد ہوگا۔ اس کے ذریعہ جمع ہونے والی رقم کو سوچھ بھارت کے فروغ اور مالیہ فراہم کرنے میں استعمال کیا جائے گا۔ وزیر فینانس ارون جیٹلی نے بجٹ میں سرویس ٹیکس کو 12% سے بڑھاکر 14% کرنے اور صفائی مہم کے سلسلے میں 2% سوچھ بھارت سیس عائد کرنے کا اعلان کیا تھا۔ فینانس بل 2015ء پر عمل ہوچکا ہے اور اس مناسبت سے یکم جون 2015ء سے 14% سرویس ٹیکس کا اعلان ہوگا۔