یکم تا8 جون اسکولوں کے اوقات کار صبح 7 تا 11 بجے

حیدرآباد۔30مئی (سیاست نیوز) محکمہ تعلیم کی جانب سے اولیائے طلبہ کے علاوہ اسکول انتظامیہ کو درپیش مسائل کے پیش نظر یکم جون تا 8جون صبح 7تا 11بجے تک اسکول چلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور اس سلسلہ میںآج احکام جاری کرتے ہوئے کمشنر محکمہ تعلیم نے تمام اسکولوں کے ذمہ داروں کو ہدایت دی ہے کہ وہ یکم جون کو اسکول کی کشادگی کو یقینی بنائیں اور ہفتہ 2جون یوم تاسیس تلنگانہ کا انعقاد کریں جبکہ پیر 4جون تا جمعہ 8جون اسکول کے اوقات کار صبح 7بجے تا 11 بجے دن ہوں گے ۔ اس دوران سرکاری اسکولوں میں داخلوں کے سلسلہ میں چلائی جانے والی مہم ’’بڈی باٹا ‘‘ کا انعقاد کرنے کی بھی ہدایت دی گئی ہے ۔