واشنگٹن ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) امریکہ نے خواہش مند افراد سے باوقار H-1B ویزوں کیلئے درخواستیں یکم اپریل سے طلب کی ہیں ۔ یہ ہندوستانی آئی ٹی کمپنیوں میں نہایت مقبول ویزا ہے ۔ ماضی کی طرح یو ایس سٹیزن شپ اینڈ ایمگریشن سرویسیس ز یادہ سے زیادہ 65,000 H-1B ویزے جاری کرسکتا ہے ۔ اب جبکہ امریکی معیشت بحال ہورہی ہے اور انفارمیشن ٹکنالوجی پر زیادہ سے زیادہ توجہ مرکوز کی جارہی ہے ، اوباما نظم و نسق اور خانگی شعبہ توقع ہے کہ اس ویزے کے ذریعہ زیادہ سے زیادہ مواقع فراہم کرنے کی کوشش کریں گے ۔
ملائیشین ایرلائنز ، بوئنگ کیخلاف امریکہ میں مقدمہ
کوالالمپور ، 26 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ملائیشیا ایرلائینز اور بوئنگ کو امریکہ میں کئی ملین ڈالر کے مقدمہ کا سامنا ہورہا ہے جبکہ ایک لا فرم نے ایسے ممکنہ ڈیزائن یا میکانیکی نقائص سے متعلق دستاویزات طلب کئے ہیں جو اُس طیارہ کے حادثہ کا سبب ہوسکتے ہیں جس میں 239 افراد سوار تھے۔ یہ مقدمہ شکاگو کی فرم ریبک لا چارٹرڈ نے کل ایلینوئی کی ایک عدالت میں بیجنگ جانے والی فلائیٹ MH370 میں سوار ایک مسافر کے والد جانواری سریگار کی طرف سے کل دائر کیاہے۔