حیدرآباد 30 مارچ ( این ایس ایس ) تلنگانہ پردیش کانگریس کے صدر این اتم کمار ریڈی نے تمام پارٹی قائدین اور کارکنوں سے اپیل کی کہ وہ یکم اپریل سے پارٹی کی پرجا چیتنیہ بس یاترا کے دوسرے مرحلہ میں شرکت کریں۔ اس یاترا کا یکم اپریل کو راما گنڈم سے آغاز ہوگا ۔ انہوں نے آج دوسرے مرحلہ کی بس یاترا کے شیڈول کی اجرائی عمل میں لائی ۔