حیدرآباد۔ /27جولائی، ( پی ٹی آئی) سینئر کانگریس لیڈر جئے رام رمیش نے یکساں سیول کوڈ کے نفاذ کے مطالبہ کو عملاً خواتین پر ہندو پرسنل لا اور آر ایس ایس کے نظریات مسلط کرنے کی کوشش قرار دیا۔ انہوں نے اس مسئلہ کے تعلق سے کہا کہ خواتین کو بھی مَردوں کے مساوی حقوق ملنے چاہیئے۔ اس اصول کی بنیاد پر اگر ہم شروعات کریں اور تمام خواتین کو مساوی حقوق دیئے جائیں ، ان کے ساتھ شادی، طلاق، وراثت کے معاملہ میں کوئی امتیازی سلوک روا نہ رکھا جائے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہم اس بنیادی اصول پر عمل کرلیں تو ایک اچھی شروعات ہوسکتی ہے۔ واضح رہے کہ ڈپارٹمنٹ آف لیگل افیرس نے جون میں لا کمیشن سے یکساں سیول کوڈ کے بارے میں رپورٹ طلب کی تھی۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ یکساں سیول کوڈ دراصل ہندو پرسنل لا کے نفاذ کی عملاً کوشش ہے جبکہ یہ ہندو پرسنل مخالف خواتین قانون ہے اور اسے اب زیادہ سے زیادہ موافق خواتین بنانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر ہندو پرسنل لا کو موافق خواتین سمجھا جائے تو یہ حقیقت کے برعکس ہوگا۔
لہٰذا یکساں سیول کوڈ دراصل آر ایس ایس کے خواتین کے بارے میں جو نظریات ہیں اسے ان پر مسلط کرنے کی کوشش ہے لہٰذا اسے یکساں سیول کوڈ کہنا بھی درست نہیں ہوگا۔ اس کے برعکس اسے جنسی مساوات کوڈ کہا جانا چاہیئے۔ جئے رام رمیش نے کہا کہ ہندو لا کے نفاذ کی اس کوشش سے وہ کبھی اتفاق نہیں کریں گے۔