یچوری کو دھمکی آمیز فون کالس اور پیامات

نئی دہلی ، 27 فبروری (سیاست ڈاٹ کام)سی پی آئی (ایم) جنرل سکریٹری سیتارام یچوری نے آج دعویٰ کیا کہ انھیں دھمکی آمیز فون کالس اور لفظی پیامات وصول ہوئے ہیں کہ انھوں نے مبینہ طور پر راجیہ سبھا میں دیوی درگا کے تعلق سے ’’غلط‘‘ باتیں کہی ہیں۔ یچوری نے کسی کا نام لئے بغیر کہا: ’’مجھے دھمکی آمیز کالس اور پیامات وصول ہورہے ہیں کہ میں نے (پارلیمنٹ میں) درگا کے تعلق سے کچھ کہہ دیا۔ اور جو کچھ وہ کہہ رہے ہیں ، سب بکواس ہے کیونکہ میں نے ایسی کوئی بات نہیں کہی ہے۔ درگا کا کہیں کوئی ذکر نہیں آیا۔ میری تقریر ’یو ٹیوب‘ پر دستیاب ہے۔ لہذا یہ ظاہر ہے دانستہ طور پر چلائی جانے والی مہم ہے۔‘‘