سرینگر 13 جون (سیاست ڈاٹ کام) جے کے ایل ایف کے سربراہ یٰسین ملک اور اعتدال پسند حریت لیڈر عمر فاروق کو غیر منقسم کشمیر کے 12 ویں میر واعظ مولوی محمد یوسف شاہ کو اُن کی 50 ویں برسی کے موقع پر خراج عقیدت کی پیشکشی کے لئے مسجد عالیہ میں منعقدہ پروگرام میں شرکت سے روکنے کیلئے آج حراست میں لے لیا گیا۔ یٰسین ملک کو پولیس تحویل میں اور عمر فاروق کو گھر پر نظربند رکھا گیا ہے۔