مظفر نگر ۔20ستمبر ( سیات ڈاٹ کام ) عزت نفس کیلئے ہلاک کرنے کے ایک مشتبہ کیس میں اترپردیش کے مظفر نگر ڈسٹرکٹ میںکوتھا ویلیج میں ایک سرکاری ملازم ایک جنگل میں مقتول پایا گیا ۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ مہلوک کی شناخت منوج شرما کی حیثیت سے کی گئی جو مبینہ طور پر کمپٹرولر اینڈ آڈیٹر جنرل ( سی اے جی ) کے دفتر میں ڈیٹا آپریٹر کے طور پر کام کیا کرتا تھا ۔ متوفی کی بیوی سونیا کی جانب سے درج کروائی گئی شکایت کے مطابق 26سالہ منوج شرما 18ستمبر کو اس کے سسرال کے گھر گیا تھا اور اس کے بعد سے لاپتہ ہوگیا تھا ۔ اس خاتون کے چار ارکان خاندان بشمول اس کے دو بھائیوں کے خلاف ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔ سرکل آفیسر ہری رام یادو نے یہ بات کہی اور کہا کہ منوج اور سونیا الگ الگ ذاتوں سے تعلق رکھتے تھے اور انہوں نے اس خاتون کے خاندان کی خواہش کے خلاف شادی کی تھی ۔