فریدآباد ۔ /5 جولائی (سیاست ڈاٹ کام) بلبھ گڑھ کے اٹالی میں فرقہ وارانہ کشیدگی کے بعد قریبی ضلع پلوال میں دو فرقوں کے مابین آج جھڑپ ہوگئی جنہوں نے ایک دوسرے پر سنگباری کی اور صورتحال کو قابو میں کرنے کیلئے پہونچی پولیس کو بھی سنگباری کا نشانہ بنایا ۔ کرائم برانچ فریدآباد کے انسپکٹر نریندر چوہان نے بتایا کہ دو علحدہ فرقوں سے تعلق رکھنے والے خاندانوں میں معمولی مسئلہ پر بحث نے جھڑپ کی شکل اختیار کرلی ۔ صورتحال اس وقت ابتر ہوگئی جب دونوں گروپس نے پولیس پارٹی پر بھی سنگباری کی ۔ پلوال کے ہتھین شہر میں گزشتہ سال نومبر میں ہندو اور مسلمانوں کے مابین جھڑپیں ہوئی تھیں جس میں کئی افراد زخمی ہوگئے تھے ۔