یو پی کے ٹرین حادثہ پر اظہار تعزیت

نئی دہلی ، 20 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) صدرجمہوریہ پرنب مکرجی اور وزیراعظم نریندر مودی نے آج اترپردیش میں ٹرین پٹری سے اترجانے کے حادثے میں 38 جانوں کے نقصان پر تعزیت کا اظہار کیا ہے۔ ریاستی گورنر رام نائک کو موسومہ پیام میں صدر نے کہا کہ انھیں آج صبح ضلع رائے بریلی میں ٹرین حادثے کی اطلاع پر دکھ ہوا۔ وزیراعظم مودی نے بھی افسوس ظاہر کیا اور وزیر ریلوے سریش پربھو سے کہا کہ مقام حادثہ پر عاجلانہ اعانت کو یقینی بنائیں۔ انھوں نے وزارت ریلوے کو صورتحال پر نظر رکھنے کی ہدایت دی۔

مغربی بنگال میں250 دیسی بم برآمد
سوری( مغربی بنگال)/20مارچ ( سیاست ڈاٹ کام ) ضلع بیربھوم کے علاقہ نانور میں 250سے زائد خام بم دستیاب ہوئے۔ پولیس نے بتایا کہ یہ دستی بم علاقہ بگڈا پارا میں ایک مکان سے برآمد ہوئے جو کہ ایک ویران مکان میں 5 پلاسٹک تھیلوں میں چھپائے گئے تھے تاہم اس دھاوے کے دوران کوئی گرفتار نہیں ہوسکا۔ ضلع بیربھوم گزشتہ سال لوک سبھا انتخابات کے بعد حکمران ترنمول کانگریس اور اپوزیشن بی جے پی کیلئے محاذ جنگ بنا ہوا ہے اور بعض علاقوں میں سی پی ایم بھی طاقتور ہے۔