شاہجہاں پور (یو پی ) ۔26 اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) دو فرقوں کے درمیان گردوارہ کے روبرو تصادم شروع ہوگیا ۔ کم از کم 80سے زائد افراد کی شناخت ہوچکی ہے اور سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف مقدمے فساد برپا کرنے اور سرکاری جائیداد کو نقصان پہنچانے کی دفعات کے تحت درج کرلئے گئے ہیں ۔ ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ پولیس (رورل) سبھاش چندر چاکیا نے کہا کہ کشیدگی کا آغاز کل ہوا جب کہ ایک چوکیدار نے ایک بنڈی فروخت کرنے کیلئے رکھنے پر اعتراض کیا ۔ ایک 14سالہ لڑکی نے گردوارہ کے روبرو ضلع کے علاقہ نندا میں یہ بنڈی کھڑی کی تھی ۔ چوکیدار نے الزام عائد کیا کہ اُس نے لڑکی کے پیر پر ایک لکڑی سے ضرب لگائی تھی ‘ یہ خبر پھیل گئی چنانچہ ہندو اور سکھ مقام واردات پر پہنچ گئے اور سنگباری کرنے لگے ۔ سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شاہجہاں پور ایس چنپا نے کہاکہ تین مقدمے 80سے زیادہ افراد کے خلاف جن کا تعلق طرفین سے ہیں اور سینکڑوں نامعلوم افراد کے خلاف درج کئے گئے ہیں ۔ قانون تعزیرات ہند کی مختلف دفعات کے تحت جو حساب برپا کرنے اور جائیداد کی تباہی سے متعلق ہے مقدمات درج کرلئے گئے ہیں ۔ لڑکی کے والد شیربہادر ‘ راجیش جین باندہ کے ساکن اور متعلقہ پولیس کی شکایتوں پر مقدمے درج کئے گئے ہیں ۔ پولیس کی جمعیت میں اضافہ کردیا گیا ہے ۔ دونوں فریقین کا ایک اجلاس ضلع مجسٹریٹ امرت ترپاٹھی نے طلب کیا ہے تاکہ نفاذ قانون محکموں کو امن کی برقراری میں مدد مل سکے ۔