لکھنو۔10اگست ( نافع قدوائی)الہ آباد ہائی کورٹ کی ڈیویژن بنچ جسٹس امتیاز مرتضیٰ ‘جسٹس اشونی کمار کے سامنے اشوک پانڈے نے ریاست میں ایڈوکیٹ جنرل کی تقرری کے لئے جو رٹ گزاری تھی اس پر کل بنچ نے سماعت کی ‘ سماعت کے دوران ریاستی حکومت نے عدالت کو بتایاکہ حکومت نے فی الحال سی بی یادو ایڈوکیٹ جو الہ آباد کے ہیں کو قائم مقام ایڈوکیٹ جنرل بنادیا ہے جس پر آج اشوک پانڈے نے کہا کہ ریاست میں ایڈوکیٹ کے تقرر کی نہ تو کوئی گنجائش ہے اور نہ قانون ‘ اس لئے حکومت کو چاہیئے کہہ ہمہ وقتی ایڈوکیٹ کا تقرر کیا جائے ۔