یو پی پی ایس سی کے ہیڈ کوارٹرس پر تشدد

الہ آباد30 مارچ (سیاست ڈاٹ کام)اترپردیش پبلک سرویس کمیشن کے ہیڈ کوارٹرس پر تشدد پھوٹ پڑا جب نوجوانوں نے صدر نشین کی برطرفی کا مطالبہ کیا کیونکہ پرچہ سوالات کا افشاہوا تھا ۔ انہوں نے سنگباری کی اور سرکاری بس کو نقصان پہنچایا ۔ 100 سے زیادہ افراد کمیشن کی عمارت کے روبرو جمع ہوگئے تھے جہاں انہوں نے صدر نشین انل یادو کی سوالات کے پرچوں کے افشا کی بناء پر برطرفی کا مطالبہ کیا ۔ 9:30 بجے امتحانات کے آغاز سے صرف چند گھنٹے قبل یہ افشاہوا تھا ۔ چیف منسٹر یو پی اکھیلیش یادو نے پرچہ منسوخ کرنے کی ہدایت دی اور احتجاج کرنے والوں کی ستائش کی جنہو ںنے پوسٹرس چسپاں کئے تھے جن میں صدر نشین کو افشا کا راست ذمہ دار قرار دیتے ہوئے ان کی برطرفی کا مطالبہ کیا تھا ۔