مظفر نگر ۔ 28اپریل ( سیاست ڈاٹ کام) تین خواتین کے بشمول کم از کم 7افراد دو گروپوں کے درمیان جھڑپ میں زخمی ہوگئے ‘ جب کہ ضلع شاملی میں ایک نوجوان نے ایک لڑکی کو چھیڑا جس پر معاملہ بڑھ گیا ۔ پولیس نے آج کہا کہ یہ واقعہ جھین جھنا پولیس اسٹیشن کے تحت موضع باجھیری میں پیش آیا ۔ راجیو نامی نوجوان نے ایک لڑکی کو تنگ کیا جو مقامی ہینڈپمپ سے پانی لانے گئی تھی ۔ ملزم نے لڑکی کو مزاحمت پر مار پیٹ بھی کی جس پر لڑکی کی فیملی اور ملزم کی طرف سے لوگوں کے درمیان جھڑپ ہوئی اور ایک دوسرے پر سنگباری کی گئی ۔