علیگڑھ ۔ 22 ڈسمبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) ممتاز عیسائی رہنماؤں کے ایک وفد نے اُترپردیش کمیشن برائے اقلیتیں کے ارکان سے ملاقات کرتے ہوئے ملک بھر میں بعض دائیں بازو تنظیموں کے شروع کردہ تبدیلی مذہب پروگراموں کی وجہ سے اقلیتی برادریوں کے لوگوں میں ’’عدم سلامتی کے احساس ‘‘ سے واقف کروایا۔ سنٹرل میتھڈسٹ چرچ کے سربراہ فادر یوسف داس کی قیادت میں وفد نے کمیشن کو کل شام ایک یادداشت پیش کی ۔ وفد نے کہا کہ بعض ہندو تنظیموں کے ممتاز قائدین کے بیانات کے نتیجہ میں اقلیتوں میں تشویش پیدا ہوگئی ہے ۔