یو پی میں طوفان برق و باراں سے 18اموات

لکھنو۔10مئی ( سیاست ڈاٹ کام ) اترپردیش کے مختلف مقامات پر کل رات گرج چمک کے ساتھ طوفانی باد و باراں سے 18 اشخاص ہلاک اور دیگر 27زخمی ہوگئے ‘ ایک عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ فلاوا سے چار اموات کی اطلاعات ہیں ۔ لتھرا اور علیگڑھ سے ہر جگہ تین تین اموات ‘ فیروز آباد اور آگرہ سے دو دو اموات ‘ ہتھراس اور کانپور سے ایک ایک اموات کی اطلاعات ہیں ۔ قبل ازیں اس طوفان میں پانچ ریاستوں میں کم از کم 134 لوگ ہلاک اور 400 سے زیادہ افراد زخمی ہوگئے تھے ۔ وزارت داخلہ نے کہا کہ اترپردیش اس سے بہت زیادہ متاثر ہوا تھا ‘ جہاں 80 اموات ہوئیں اور ان میں زیادہ تر اموات آگرہ ڈسٹرکٹ میں ہوئیں ۔ عہدیدار نے کہا کہ کل رات کے طوفان برق و باراں سے سات مکانات کو نقصان ہوا ۔ اس دوران چیف منسٹر یوگی آدتیہ ناتھ نے آج انتظامیہ کو تازہ ہدایات جاری کرتے ہوئے ریلیف کاموں میںتیزی پیدا کرنے کی ہدایت دی ۔ ایک سرکاری ریلیز میں کہا گیا کہ انہوں نے انچارج وزیر اور ڈسٹرکٹ ایڈمنسٹریشن سے متاثرہ اضلاع کا دورہ کرنے کیلئے کہا ہے ۔محکمہ موسمیات نے تازہ طوفان کا انتباہ دیا ہے۔