یو پی میں سردی کی شدت سے 16 فوت

نئی دہلی۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) یو پی میں شدید سردی کی وجہ سے کم از کم 16 افراد فوت ہوگئے۔ دہلی میں صبح اقل ترین درجہ حرارت 8.8 درجہ سلسیس تھا۔ یو پی میں گہری دھند چھائی ہوئی تھی جس کی وجہ سے پروازیں اور ٹرین خدمات متاثر ہوئیں۔ لکھنؤ میں گذشتہ 24 گھنٹے کے دوران 5 افراد دھند کی وجہ سے ہونے والے حادثات میں بھی ہلاک ہوئے۔ علاوہ ازیں سردی کی شدت سے بستی میں 3، خوشی نگر میں 2 اور سدھاتھ نگر میں 2 افراد فوت ہوئے۔ چندولی سے ایک موت کی خبر ملی ۔

دلائی لامہ ہاسپٹل میں شریک
نئی دہلی ۔ 9 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) تبت کے مذہبی رہنما دلائی لامہ آج طبی معائنوں کیلئے دواخانہ میں شریک ہوگئے۔ وہ 9 بجے دواخانے میں شریک ہوئے تھے اور معائنہ کے بعد 11 بجے انہیں ڈسچارج کردیا گیا۔