بانڈا ( یو پی ) ۔ 5 ۔ مئی : ( سیاست ڈاٹ کام ) : اترپردیش کے مہوبا ڈسٹرکٹ میں ایک نامعلوم شخص نے مبینہ طور پر ایک 35 سالہ دلت خاتون پر کلہاڑی سے حملہ کر کے ہلاک کردیا ۔ پولیس نے آج یہ بات بتائی ۔ ایس پی این کالنچی نے کہا کہ یہ واقعہ کل گئیو ڈی ولیج میں پیش آیا جو کھنہ پولیس اسٹیشن حدود کے تحت آتا ہے ۔ گریجا نامی اس خاتون پر اس وقت حملہ کیا گیا جب وہ ایک سابق ولیج ہیڈ کے گھر میں جانوروں کے شیڈ میں کام کررہی تھی ۔ اس جرم میں استعمال کی گئی کلہاڑی اس کی نعش کے قریب پڑی ہوئی پائی گئی ۔ ایس پی نے یہ بات بتائی اور کہا کہ ایک کیس درج کیا گیا ہے ۔۔