یو پی میں بی جے پی کامیاب ،جھارکھنڈ میں دھکا

نئی دہلی ۔ /23 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) راجیہ سبھا کی 59 نشستوں میں سے 10 ریاستوں کے 33 امیدوار /15 مارچ کو ہی بلامقابلہ منتخب ہونے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ جن میں سے بی جے پی نے 16 نشستیں حاصل کی تھیں ۔ یو پی میں بی جے پی نے 9 نشستیں حاصل کیں جبکہ ایک نشست سماج وادی پارٹی کی جیہ بچن کو حاصل ہوئی ۔ مغربی بنگال میں کانگریس کے ابھیشیک مانو سنگھوی اور ترنمول کانگریس کے 4 امیدوار کامیاب ہوئے ۔ کرناٹک میں برسراقتدار کانگریس کو 3 اور بی جے پی کو ایک نشست حاصل ہوئی ۔ جبکہ جے ڈی ایف نے رائے دہی کا بائیکاٹ کیا ۔ تلنگانہ میں ٹی آر ایس کے تین امیدوار کامیاب ہوگئے ۔ جھارکھنڈمیں بی جے پی کو زبردست دھکا لگاجبکہ کانگریس امیدوار نے وہاں کی سیٹ پر کامیابی حاصل کرلی ۔ چھتیس گڑھ کی واحد نشست پر بی جے پی کے سروج پانڈے نے قبضہ کرلیا ۔ کیرالا میں شردیادو گروپ کے جے ڈی یو امیدوار ویریندر کمار منتخب ہوگئے ۔