یو پی میں بی جے پی ایم پی اور ایم ایل اے کا اپنی پارٹی کے خلاف احتجاج

بلیا ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں حکمراں بی جے پی کے ایک رکن پارلیمنٹ اور ایک رکن اسمبلی نے کہا ہے کہ وہ الگ الگ وجوہات کی بناء پر خود اپنی ہی پارٹی کے خلاف احتجاجی دھرنا دیں گے ۔ بیریا تحصیل آفس پر /5 جون کو دھرنا منظم کیا جائے گا ۔

سالمپور کے رکن پارلیمنٹ رویندر کشورپا نے گزشتہ روز کہا کہ وہ بلٹہرا روڈ اور سالمپور کے درمیان ٹرین کے توقف کیلئے اپنے مطالبہ میں شدت پیدا کرنے پارلیمنٹ کے مانسون سیشن کے دوران دھرنا دیں گے ۔
بیریا کے رکن اسمبلی سریندر سنگھ نے آج اعلان کیا کہ تحصیل آفس میں مبینہ رشوت ستانی کے خلاف وہ اس دفتر پر دھرنا دیں گے ۔