یو پی میں بم کی جھوٹی اطلاع کے بعد پورے ہاسپٹل کی تلاشی

متھرا ۔ /26 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) پولیس نے ایک خانگی ہاسپٹل کی تفصیلی تلاشی لی ۔ جبکہ ایک بم موجود ہونے کی جھوٹی اطلاع وصول ہوئی تھی ۔ نایاتی میڈی سٹی ہاسپٹل کے بموجب پولیس کو ایک شخص سنجے بھارگو نے دھمکی دی تھی کہ ہاسپٹل کے سکیورٹی منیجر امیت سنگھ کے موبائیل ٹیلیفون پر اطلاع دی جاچکی ہے کہ ہاسپٹل میں 5 بم ایمرجنسی شعبہ کی بالائی منزل پر 3.30 بجے نصب کئے گئے ہیں اور وہ دھماکے سے پھٹ پڑیں گے ۔ ہاسپٹل کی تفصیل سے تلاشی لینے کے بعد پتہ چلا کہ کچھ بھی نصب نہیں کیا گیا تھا ۔ تلاشی کی مہم چار گھنٹے جاری رہی ۔ ایک مقدمہ اس سلسلے میں درج کرلیا گیا ہے ۔ ڈی ایس پی راکیش کمار نے کہا کہ ٹیلیفون کرنے والے کی شناخت کی جاچکی ہے ۔ اور بموں کو ناکارہ بنانے والے اسکواڈ نے ہاسپٹل کی تلاشی لی ہے ۔