یو پی میں ایک اور آندھی کا خطرہ

لکھنؤ ۔ /3 جون (سیاست ڈاٹ کام) محکمہ موسمیات نے آج خبردار کیا کہ آئندہ دو دن کے دوران اترپردیش کے 13 اضلاع میں گرد و غبار کے طوفان اور تیز ہواؤں ، گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوسکتی ہے ۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بانڈہ ، چتراکوٹ ، فتح پور ، ہردوئی ، شاہجہاں پور ، پیلی بھیت ، رام پور ، مراد آباد ، میرٹھ ، بجنور ، مظفر نگر اور سہارنپور گردو غبار کے طوفان ، گرج چمک اور بارش کی زد میں آسکتے ہیں ۔