نئی دہلی ۔ /29 مئی (سیاست ڈاٹ کام) کمسن لڑکی کی اجتماعی عصمت ریزی کے بعد قتل اور اس کی نعش درخت سے لٹکانے کا افسوسناک واقعہ اترپردیش کے ضلع بہراچ میں پیش آیا ۔ 15 سالہ یہ لڑکی جمعہ سے لاپتہ تھی ۔ پوسٹ مارٹم رپورٹ میں عصمت ریزی اور گلا گھونٹ کر قتل کرنے کی توثیق ہوئی ۔ چار پولیس کانسٹبلس کو لاپرواہی پر معطل اور دو افراد کو گرفتار کیا گیا ہے ۔