یو پی میںحادثہ 6ہلاک‘4زخمی

جونپور ۔22جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) کم از کم 6افراد ہلاک اور 4دیگر زخمی ہوگئے جبکہ ایک ٹریلر ٹرک کا ڈرائیور اپنی گاڑی پر کنٹرول کھوبیٹھا اور یہ جلگاؤں بازار میںان افراد پر گرپڑی ۔ یہ حادثہ لکھنو۔ وارناسی قومی شاہراہ پر آج 9:30منٹ صبح پیش آیا ۔ تاحال تین مہلوک افراد کی شناخت نہیں ہوسکی۔ تین افراد 40سالہ اجئے سنگھ ‘51سالہ انور اور 30سالہ منا کی شناخت ہوچکی ہے اور دیگر افراد کی شناخت کی کوشش جاری ہے ۔ زخمیوں کو فوری قریبی ہاسپٹل میں بغرض علاج شریک کردیا گیا ہے ۔