لکھنو۔16اگست ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی سے 349عازمین حج کا پہلا قافلہ چودھری چرن سنگھ انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے فریضہ حج کی ادائیگی کیلئے روانہ ہوگیا ۔ چیف منسٹر اکھلیش یادو نے عازمین حج کو مبارکباد پیش کی اور ان کی محفوظ واپسی اور یادگار سفر کیلئے نیک خواہشات پیش کرنے کے بعد جھنڈی دکھاکر ان کو روانہ کیا ۔