یو پی ریلوے اسٹیشن پر جرمن شہری کو زدوکوب کا الزام

سون بھدر/لکھنو ۔ 5 نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایک جرمن نژاد شہری کو ایک ریلوے ملازم نے رابرٹس گنج ریلوے اسٹیشن ضلع سون بھدر میں داخلے کے مقام پر زبانی تکرار کے بعد زدوکوب کیا تھا ۔ دونوں نے ایک دوسرے کے خلاف شکایت درج کروائی ۔ پولیس کے بموجب ریلوے ملازم نے الزام عائدکیا ہے کہ جب اس نے پولگر ایرک مش کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں آپ کا خیرمقدم ہے تو جرمن شہری نے اسے مارا تھا ۔ پولیس اب اس بات کی تحقیق کررہی ہے کہ یہ واقعہ سوئس جوڑے پر حملے کے چند دن بعد پیش آیا ہے جب کہ آگرہ ریلوے اسٹیشن کے فتح پور سیکری شاخ میں سوئس جوڑے کو زدوکوب کیا گیا تھا ۔ مش ریلوے ملازم امن کمار کے درمیان زبانی تکرار ہوئی تھی اور دونوں میں کل ہاتھا پائی بھی ہوئی تھی ۔