یو پی اے کی اچھی پالیسیوں پر عمل : وزیر ریلوے کا بیان

نئی دہلی 9 مارچ ( سیاست ڈآٹ کام ) این ڈی اے حکومت سابقہ یو پی اے کی اچھی پالیسیوں اور ریل پراجیکٹس پر عمل کریگی اور انہیں آگے بڑھائیگی ۔ وزیر ریلوے سریش پربھو نے بتایا کہ ہم ترقیاتی پراجیکٹس کو بھی سیاست کی نظر سے نہیں دیکھیں گے بلکہ ہم قومی مفاد کو سامنے رکھیں گے ۔ ہم سابقہ یو پی اے حکومت کی اچھی پالیسیوں اور پراجیکٹس پر عمل کرینگے اور انہیں آگے بڑھائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ ریلوے پراجیکٹس کی تکمیل کا فنڈز کی دستیابی ‘ حصول اراضی ‘ قانونی منظوریوں اور دیگر امور پر انحصار ہے ۔ چونکہ کئی امور وزارت ریلوے کے بس میں نہیں ہیں اس لئے بعض پراجیکٹس میں تاخیر ہو رہی ہے ۔