یو پی ایس سی: 2012-14ء کے امیدواروں کیلئے اضافی موقع نہیں

نئی دہلی، 3 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) مرکز نے فیصلہ کیا ہے کہ یو پی ایس سی کے امیدواران جنھوں نے گزشتہ تین سال (2012-14ء) میں سیول سرویسیس امتحان دیا، انھیں اِس سال اضافی موقع دینے کی ضرورت نہیں۔ ڈپارٹمنٹ آف پرسونل اینڈ ٹریننگ کے احکام میں کہا گیا کہ تمام حقائق کا تجزیہ کرنے کے بعد یہ فیصلہ ہوا کہ یہ امیدوار اضافی موقع دیئے جانے کے مستحق نہیں ہیں۔