حیدرآباد ۔ 3 ۔ اکٹوبر : ( سیاست نیوز ) : یونین پبلک سرویس کمیشن ( یو پی ایس سی ) انجینئرنگ سروسیس اگزامنیشن 2019 کے لیے اعلامیہ جاری کیا ہے جس کے تحت مختلف شعبہ جات سیول ، میکانیکل ، الیکٹریکل ، الیکٹرانکس اینڈ ٹیلی کمیونیکیشن میں قابلیت کے اعتبار سے ملازمت کے اصول و ضوابط کے مطابق متعلقہ شعبہ میں ڈگری / ڈپلوما یا ایم ایس سی کامیاب ہوں اور امیدوار کی عمر یکم جنوری 2019 تا 21 ۔ 30 برس کے درمیان ہو اور امیدوار کا انتخاب تحریری امتحان کے علاوہ پرسنالیٹی ٹسٹ کے ذریعہ کیا جائے گا ۔ پریلمنری امتحان 6 جنوری 2019 کو منعقد ہوگا ۔ امتحانی مراکز حیدرآباد ، تروپتی ، وشاکھا پٹنم میں ہوں گے ۔ درخواست داخل کرنے کی آخری تاریخ 22 اکٹوبر ہے اور درخواست فیس 200 روپئے ہے ۔ مزید تفصیلات کے لیے ویب سائٹ upsc.gov.in ملاحظہ کریں ۔۔