یو پی ایس سی کا پریلمنری امتحان، اے پی میں انتظامات

حیدرآباد ۔ 4 مئی (سیاست نیوز) یونین پبلک سرویس کمیشن کے سیول سرویسیس (پریلمنری) کے امتحانات 2 جون اتوار کو منعقد ہو ںگے۔ امتحان کے شفاف و پرامن انعقاد کو یقینی بنانے کیلئے آندھراپردیش میں چار امتحانی مراکز اننت پور، تروپتی، وجئے واڑہ اور وشاکھاپٹنم میں قائم کئے گئے ہیں۔ امتحان کیلئے ریاستی حکومت کی جانب سے چھ سینئر آئی اے ایس عہدیداروں کو بحیثیت مبصرین تقرر کیا گیا۔ سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ اننت پور کے امتحانی مراکز کیلئے سینئر آئی اے ایس عہدیدار مسٹر بابو، منیجنگ ڈائرکٹر آندھراپردیش انڈسٹریل انفراسٹرکچر کارپوریشن تروپتی امتحانی مراکز کیلئے آئی اے ایس عہدیدار مسٹر ششی بھوشن کمار، ریاستی سکریٹری محکمہ آبپاشی وجئے واڑہ امتحانی مرکز کیلئے آئی اے ایس عہدیدار مسٹر این سریکانت سکریٹری پولیٹیکل محکمہ جنرل ایڈمنسٹریشن اور ڈاکٹر بی لکشمی نرسمہم سکریٹری جی اے ڈی سرویسیس ایچ آر ایم وشاکھاپٹنم امتحانی مرکز کیلئے آئی اے ایس عہدیدار مسٹر کانتی لال دنڈے، منیجنگ ڈائرکٹر آندھراپردیش ہاؤزنگ کارپوریشن اور مسٹر سالومن راج آر وکیاراج، سکریٹری، انڈسٹریز و کمرشیل ٹیکسیس کو بحیثیت مبصرین کی حیثیت سے تقرر کرتے ہوئے چیف سکریٹری آندھراپردیش مسٹر ایل وی سبرامنیم نے احکامات جاری کئے۔