نئی دہلی 15 جولائی ( سیاست ڈاٹ کام ) یو پی ایس سی نے سیول سروسیس پریلمنری امتحانی نتائج کا اعلان کردیا ہے ۔ یہ امتحان 3 جون کو منعقد ہوئے تھے اور نتائج کا کل اعلان کیا گیا ۔ نتائج یو پی ایس سی ویب سائیٹ www.upsc.gov.in پر ملاحظہ کئے جاسکتے ہیں ۔ یو پی ایس سی کے ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ تمام کامیاب امیدواروں سے کہا گیا ہے کہ وہ ایک بار پھر تفصیلی درخواست فارم کے ذریعہ سیول سروسیس ( مین ) کیلئے داخل کریں۔