یو جی سی کے عہدیدار کو 3 سال کی سزائے قید

نئی دہلی ۔ یکم ۔ فروری : ( سیاست ڈاٹ کام ) : یونیورسٹی گرانٹس کمیشن کے ایک معطل ملازمین کو ایک غیر ملکی طالب علم سے اسکالر شپ کی عاجلانہ کارروائی کے لیے 95 ہزار رشوت لینے پر دہلی کی عدالت نے 3 سال کی سزائے قید دی ہے اور اسے ملک کے لیے شرمناک قرار دیا ہے ۔ عدالت نے 49 سالہ پردیپ کمار کے ساتھ رعایت برتنے سے انکار کردیا جو کہ یو جی سی کے اسکالر شپ سلیکشن میں اسسٹنٹ کے طور پر کام کررہا تھا اور کہا کہ ملزم نے ایک بیرونی ریسرچ اسکالر سے رشوت طلب کر کے اپنے اختیارات کا بیجا استعمال کیا ہے ۔ جس کی وجہ سے ملک کا وقار داغدار ہوگیا ہے ۔