یو اے ای اور عمان اٹلس جیویلری گروپس ہیلتھ کیر میں سرمایہ کاری

دوبئی۔ 29 اکتوبر (سیاست نیوز) ماس گروپ نے دوبئی اور عمان میں اٹلس جیویلری گروپس اور ہیلتھ کیر میں سرمایہ کاری سے اتفاق کیا ہے اور دونوں کمپنیوں کے نمائندوں نے یہ اعلان کیا کہ اس خصوص میں اٹلس جیویلری نیٹ ورک، ریسورس اور ماس گروپ کے مالیاتی استحکام کو وسعت دینے سے اتفاق کیا گیا تاکہ موجودہ گاہکوں کی بہتر خدمت انجام دی جاسکے۔ اس گروپ کے بارے میں اظہار خیال کرتے ہوئے اٹلس گروپ کے چیرمین ایم ایم رامچندرن نے کہا کہ ماس گروپ اس وقت ہماری حوصلہ افزائی کررہا ہے۔ ہم کو یقین ہے کہ ہمارے تمام شورومس میں خاطر خواہ اسٹاک ہوگا اور اٹلس کا نام پہلے سے زیادہ روشن ہوگا۔ رامچندرن نے مزید کہا کہ ماس گروپ کے ساتھ معاہدہ سے ہم اپنے موجودہ گاہکوں کو بھی وسعت دینے میں کامیاب ہوں گے۔ چیرمین و بانی ماس گروپ محمد عبدالبشیرنے کہا کہ ہم مارکٹ کی طلب کو پورا کرنے کے لئے اپنے مشترکہ کاروبار کو مزید وسعت دے کر اسے مستحکم بنائیں گے۔ گاہکوں کو ایک معیاری سرویس دی جائے گی۔ اس گروپ نے اٹلس جیویلری میں سرمایہ کاری کا فیصلہ کیا ہے۔