یو این ہیومانیٹرین فنڈ میں ہندوستان کا خطیر عطیہ

اقوام متحدہ ۔ 18 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان نے اقوام متحدہ کے ہیومانیٹرین فنڈ کیلئے 5,00,000 ڈالرس کا عطیہ دیا کیونکہ دنیا کے ہر ملک میں ایسے افراد کی کوئی کمی نہیں ہے جو مالی طور پر انتہائی کمزور ہیں اور جنہیں انسانی بنیادوں پر مالی امداد کی ضرورت ہے۔ ہندوستان کا کہنا ہیکہ وہ اس معاملہ میں تعاون کرنے کا پابند ہے۔ اقوام متحدہ کے ہندوستانی مشن کے فرسٹ سکریٹری ابھیشیک سنگھ نے ایک اعلیٰ سطحی کانفرنس سے سنٹرل ایمرجنسی رسپانس فنڈ (CERF) کے موضوع پر خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔