یو این کا ایبولا ہنگامی سنٹر

جنیوا ، 6 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ نے ایبولا کی بیماری سے نمٹنے کیلئے ہنگامی سنٹر کے قیام کا اعلان کیا ہے۔ یہ اپیل بھی کی گئی ہے کہ مغربی افریقہ میں پھیلنے اس متعدی مرض کے خلاف لڑنے کیلئے 600 ملین ڈالر فوری طور پر درکار ہیں۔ سکریٹری جنرل بان کی مون نے اس سلسلے میں بین الاقوامی برادری سے مدد کی اپیل کی۔ ادارۂ صحت کا کہنا ہے کہ یہ بیماری پانچ افریقی ممالک میں اب تک زائد از 2000 افراد کی موت کا سبب بن چکی ہے۔