حیدرآباد ۔ 28 ۔ جنوری : ( سیاست نیوز) : یو ایس سکریٹری آف کامرس پینی پریزکر اور سفیر رچرڈ آر ورما نے آج اعلان کیا کہ واشنگٹن ، ڈی سی میں 19 تا 21 جون منعقد شدنی تھرڈ سیلیکٹ یو ایس اے انوسٹمنٹ سمٹ کے لیے رجسٹریشن کھلا ہے ۔ اس کا موضوع ’ اختراعی فائدہ ‘ ہے اور عالمی سرمایہ کاروں کے لیے یونائٹیڈ اسٹیٹس کے ہر موڑ سے سرمایہ کاری کے مواقع ہیں ۔ حالانکہ ہائی پروفائل بزنس اور گورنمنٹ لیڈرس جدید اختراعی رجحانات پر اپنے خیالات پیش کریں گے ۔ 2016 کی سمٹ سابقہ سیلیکٹ یو ایس اے انوسٹمنٹ سمٹ کی غیر معمولی کامیابی پر فروغ پائے گی ۔ زائد از 70 بین الاقوامی مارکیٹس ، بشمول کمپنیاں اور بزنس تنظیمیں ایکنامک ڈیولپمنٹ آرگنائزیشن (EDOs) کے طور پر 50 امریکی ریاستوں سے نمائندگی کریں گی ۔ 2015 میں سیلیکٹ یو ایس اے سمٹ میں زائد از 80 افراد میں ہندوستان سب سے بڑا نمائندہ رہا ہے ۔ کئی نمائندے اپنے منصوبوں کو آگے بڑھائے ہیں ۔ 2016 سمٹ واشنگٹن ڈی سی میں واشنگٹن ہلٹن میں منعقد ہوگی ۔ شرکت کنندوں میں بین الاقوامی اور گھریلو کمپنیاں ہر سطح پر قیام یا وسعت اور یو ایس میں آپریشنس کے لیے کوشاں ہوں گی ۔ شرکت کنندے سیلیکٹ یو ایس اے پر عنوان کے تجاویز داخل کرنے کے اہل ہوں گے ۔۔