یویوٹو کو نوبل انعام ملنے پر وزیراعظم چین کی مبارکباد

بیجنگ ۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) وزیراعظم چین لی کیگیانگ نے جڑی بوٹیوں کی ماہر یویوٹو کی فزیالوجی اور میڈیسن میں پہلی بار کسی خاتون چینی شہری کی جانب 2015ء کا نوبل انعام جیتنے پر انہیں مبارکباد پیش کی۔ سرکاری ژینہوا خبر رساں ایجنسی کے مطابق یویوٹو کے نوبل انعام جیتنے سے یہ ظاہر ہوگیا کہ چین سائنس اور ٹیکنالوجی کے میدان میں کسی بھی ملک سے پیچھے نہیں۔ یویوٹو نے چین کی روایتی ادویات کے شعبہ میں کارہائے نمایاں انجام دیئے ہیں جس نے انسانی صحت کو دوام بخشا ہے۔ اپنے مبارکبادی کے پیغام میں لی کیگیانگ نے یہ بات کہی۔ یویوٹو کی پیدائش 1930ء میں ہوئی تھی۔ انہیں آئرش قومیت کے ولیم کیمپبیل اور جاپان کے ساتوشی اومورا کے ساتھ ملیریا جیسی بیماری کے علاج کیلئے ایک نئی تھراپی دریافت کرنے کے اعتراف کے طور پر مشترکہ طور پر مندرجہ بالا دونوں سائنسدانوں کے ساتھ نوبل انعام کا حقدار قرار دیا گیا۔