لکھنؤ 4 مئی (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی ادتیہ ناتھ جو کرناٹک میں انتخابی مہم چلارہے تھے، طوفان سے تباہ آگرہ کے دورے کے لئے آج رات واپس ہورہے ہیں۔ پرنسپل سکریٹری انفارمیشن اویناش اوستھی نے بتایا کہ چیف منسٹر آگرہ پہونچ کر کل صبح آفت سماوی سے متاثرہ علاقوں کا معائنہ کریں گے۔ ادتیہ ناتھ پر گزشتہ روز چیف منسٹر کرناٹک سدارامیا نے تنقید کی تھی کہ وہ طوفان سے متاثرہ اپنی ریاست کو نظرانداز کرکے کرناٹک میں مہم چلارہے ہیں۔