لکھنؤ، 2 اگست (سیاست ڈاٹ کام) چیف منسٹر اترپردیش یوگی آدیتہ ناتھ 5 اگست سے 7 اگست تک میانمار کا دورہ کریں گے ۔ وزیر اعلی بننے کے بعد یوگی کا یہ پہلا بیرون ملک دورہ ہوگا۔ یوگی 6 اگست کو میانمار میں ’عالمی امن اور ماحولیات‘ کے موضوع پر منعقد ہونے والے سیمینار میں شامل ہوں گے ۔اس سیمینار کی انعقاد ویویکانند انٹرنیشنل فاؤنڈیشن نے کیا ہے ۔ سرکاری ذرائع نے آج یہاں بتایا کہ یوگی 5 اگست کو نائب صدر کیلئے ہونے والے انتخابات میں ووٹ دینے کے بعد میانمار کیلئے روانہ ہوں گے ۔ 7 اگست کو وہ واپس جائیں گے۔