یوگی نے دربار لگا کر 200 لوگوں کی فریاد سنی

گورکھپور4 اکٹوبر اکتوبر(سیاست ڈاٹ کام ) اتر پردیش کے وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے جمعرات کو یہاں گورکھ ناتھ مندر احاطہ میں دربار لگا کر 200 سے زیادہ فریادیوں کے مسائل سنے اور ان کے حل کی یقین دہانی کرائی۔ یوگی کو گورکھ ناتھ مندر میں پوجا کے بعد فریادیوں کے درمیان پہنچ گئے اور 200 سے زیادہ فریادیوں کے مسائل کو سنا اور ان کے حل کے لئے افسران کو ہدایات دیں۔