یوگی آدتیہ ناتھ کے خلاف ایف آئی آر درج

نوئیڈا /12 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) عہدہ داروں نے کہا کہ ضمنی اسمبلی انتخابات کے لئے پارٹی امیدوار کی تائید میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے بی جے پی ایم پی یوگی آدتیہ ناتھ کے مبینہ اشتعال انگیز بیان کے خلاف ایف آئی آر درج کیا گیا ہے۔ ریٹرننگ آفیسر راجیش کمار نے کہا کہ الیکشن کمیشن کی ہدایت پر کل رات ڈسٹرکٹ الیکشن آفیسر نے ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کے تحت آدتیہ ناتھ کے خلاف ایف آئی آر درج کروایا۔

جائیداد کا تنازعہ
نوجوان کو زندہ جلادیا گیا
بھاگلپور/12ستمبر ( سیاست ڈاٹ کام) بھاگلپور میں نامعلوم افراد نے ایک 30سالہ نوجوان کو زندہ جلادیا اور اسکی موٹر سائیکل نذر آتش کردی۔ براری پولیس اسٹیشن انچارج نے بتایا کہ یہ واقعہ گزشتہ شب رونما ہوا جب چندن چودھری نامی نوجوان کو زندہ جلادیا گیا ۔ انہوں نے چودھری کو کسی موضوع پر بات چیت کیلئے تتلی دھام مندر کے قریب طلب کیا تھا ۔